تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 جولائی 2014
وقت اشاعت: 9:54

پہلا ٹیسٹ:بھارت نے انگلینڈ کیخلاف4وکٹوں پر259رنز بنالیے

جیو نیوز - ناٹنگھم .....مرلی وجے کی سنچری کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن 4 وکٹ پر 259 رنز بنالئے۔ناٹنگھم میں جاری میچ کے پہلے دن بھارتی اوپنر مرلی وجے چھائے رہے، انہوں نے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اننگز کی اچھی بنیاد رکھی، کپتان مہندرا سنگھ دھونی 50 ناٹ آئوٹ اور چیتیشور پجارا 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پہلے دن کے اختتام پر بھارت نے 4 وکٹ پر 259 رنز بنالئے تھے۔ جیمز اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.