تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 جولائی 2014
وقت اشاعت: 22:5

فٹبال ورلڈ کپ :86 اور 90کے فائنل میں بھی جرمنی ، ارجنٹینا مدمقابل تھیں

جیو نیوز - ریوڈی جنیرو......... فٹبال ورلڈ کپ 1986 اور 1990کے فائنل میں بھی جرمنی اور ارجنٹینا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں،1986ء کے فائنل میں ارجنٹائن نے جرمنی کو 2-3 سے ہرایا تھاجبکہ 1990ء میں جرمنی نے ارجنٹائن کو 0-1 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا تھا۔ 1986میں ارجنٹینا کے ڈریسنگ روم میں فائنل سے قبل اتنی خاموشی تھی کے میراڈونا نے پریشان ہوکر اپنی والدہ کوفون کیا،وہ فائنل ارجنٹینا جیت گئی،لیکن چار سال بعد جرمنی نے شکست کا بدلہ لے لیا۔ورلڈ کپ فٹبال پر کبھی کسی کچھوے نے پیش گوئی کی تو کبھی آکٹوپس نے۔فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کا میچ آج ہالینڈ اور برازیل کے درمیان کھیلا جائے گا۔انجرڈ نیمار ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے بنچ پر موجود ہوں گے ۔ورلڈ کپ فٹبال اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے،اتوار کو جرمنی اور اورارجنٹینا کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.