تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:41

فٹبال ورلڈکپ:فائنل آج جرمنی اورارجنٹیناکےدرمیان ہوگا

جیو نیوز - ریو ڈی جنیرو.....فٹبال ورلڈ کپ 2014ء، دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ اورورلڈ کپ فٹبال کا آخری ٹاکرا آج جرمنی اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا ۔ فٹ بال کی سلطنت کا بادشاہ کون ہوگا، اس کے لیے جنگ ارجنٹینا اور جرمنی کے درمیان چھڑنے والی ہے، کس کے ہاتھ لگے گی ٹرافی، دونوں طرف کے سپاہی جان کی بازی لگائیں گے,ارجنٹینا کے اہم کھلاڑی جرمن ٹیم کے لیے خطرہ ہیں،میسی، ڈی ماریہ ، میسکرانو اور ہیگوائن ٹیم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔اس ورلڈ کپ میں میسی کی جادوگری عروج پر ہے، وہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے ٹیم کو فائنل تک لےآئےہیں،ستاروں سے سجی جرمن ٹیم بھی حریف کو پاش پاش کرنے کیلئے تیار ہے،مولر، اوزل، کلوزے اور لام ارجنٹائن کے ڈیفنس کا امتحان لیں گے۔دونوں ٹیمیں آج فائنل میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی اور ایک دوسرے کو پچھاڑنے کی بھرپور کوشش کریں گی، امید ہے شائقین کو ایک یادگار اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.