تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 جولائی 2014
وقت اشاعت: 1:22

ارجن ٹینا اور جرمنی کے درمیان ورلڈکپ فائنل جاری

جیو نیوز - سائو پالو...... ارجن ٹینا اور جرمنی کے درمیان ورلڈکپ فائنل کا دوسرا ہاف جار ی ہے۔ ارجن ٹینا کی قیادت لیونل میسی کررہے ہیں،جرمنی کے کپتان فلپ لیم ہیں، دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل کی لائن اپ میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ارجن ٹینا کے اسٹرائیکر ڈی ماریا فِٹ ہوگئے، ارجن ٹینا اور جرمنی تیسری بار ورلڈکپ فائنل میں مدمقابل ہیں، 1986ء کا فائنل ارجن ٹینا نے اور 1990ء کا فائنل جرمنی نے جیتا تھا، ارجن ٹینا کی ٹیم 2 بار اور جرمن ٹیم 3 بار ورلڈ چیمپئن بن چکی ہے، جرمنی نے سیمی فائنل میں برازیل کو 7-1سے شکست دی تھی، ارجن ٹینا نے سیمی فائنل میں ہالینڈ کو پنالٹی ککس پر ہرادیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.