15 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:2
ارجنٹینا کی ٹیم کا وطن واپسی پر شانداراستقبال
جیو نیوز - بیونس آئرس.......فٹ بال ورلڈ کپ کی رنرز اپ ٹیم ارجنٹینا کا ملک پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ عالمی چیمپئن جرمنی فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اپنے وطن کو روانہ ہوگئی۔ورلڈ چیمپینز کے ہمراہ جرمن ساکر فیڈریشن کے صدر بھی ائیرپورٹ پہنچے۔1 ماہ طویل میگا ایونٹ میں شرکت کے بعد کھلاڑیوں کے چہروں پر تھکاوٹ نمایاں تھی۔ ٹیم آج جرمنی پہنچے گی جہاں ان کے بے مثال استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔دوسری جانب ٹیم ارجنٹینا کا وطن واپسی پر مداحوں اور شایقین نے شاندار استقبال کیا۔ ہزاروں کی تعداد میں مداح کھلاڑیوں کا استقبال کرنے ائیرپورٹ کے باہر موجود تھے۔ کھلاڑیوں نے وطن پہنچنے کے بعد سب سے پہلے صدر کرسٹینا فرنانڈز سے ملاقات کی۔ صدر نے فائنل میں رسائی کو ایک شاندار کارنامہ قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی تعریف کی۔ادھر گولڈن بال کا ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ ٹیم ٹرافی کے ساتھ وطن واپس لوٹے، لیکن کوشش کرنے کے باوجود وہ ایسا نہ کرسکے۔