18 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:44
دورہ سری لنکا کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کا آج سے آغاز
جیو نیوز - لاہور.....پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے نئی ٹیم مینجمنٹ کی زیر نگرانی دورہ سری لنکا کے لیے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج پہلی مرتبہ ہیڈ کوچ وقار یونس ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن اوراسپن باولنگ کوچ مشتاق احمد کی نگرانی میںٹریننگ کرے گی۔سہ پہر کے سیشن میں قذافی سٹیڈیم میں نیٹ پر باولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس ہو گی جبکہ رات گیارہ سے ساڑھے بارہ بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس سیشن ہو گا۔راولپنڈی میں آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے میچ میں شرکت کی وجہ سے سابق کپتان یونس خان اور عمر اکمل آج پریکٹس میں حصہ نہیں لے گے ،کیمپ کے دوران 23 سے 25 جولائی تک پریکٹس میچ بھی کھیلا جا ئے گا ۔ ٹیم دو اگست کو سری لنکا روانہ ہو گی ۔