19 جولائی 2014
وقت اشاعت: 23:54
دورہ ٔسری لنکا، پاکستان ٹیم کا لاہور میں تربیتی کیمپ
جیو نیوز - لاہور......دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے ،سابق کپتان یونس خان اور عمر اکمل نے دوسرے سیشن میں رپورٹ کی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں کوچنگ اسٹاف کی حاضری بھرپور رہی ،پہلے دن یونس خان اور عمر اکمل وزیرستان متاثرین کےلئے کھیلے جانے والے امدادی میچ میں شرکت کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے آج کیمپ جوائن کرلیا۔ کپتان مصباح الحق ،وہاب ریاض ،احمد شہزاد، اسد شفیق ، راحت علی اور محمد عرفان نے دوسرے دن بھی نئی مینجمنٹ کے زیر نگرانی پریکٹس کی، دوسرے سیشن میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر زور دیا گیا۔ وکٹ کیپرز نے وکٹ کیپنگ اور فیلڈرز نے فیلڈنگ ڈرلز کیں۔ ٹریننگ کے ساتھ کھلاڑیوں نے سوئمنگ بھی کی۔ ہیڈ کوچ وقار یونس اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کھلاڑیوں کی رہنمائی کی۔