20 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:24
ہمبرگ اوپن کا فائنل ڈیوڈ فرئیر اور لیونارڈو مائر کے درمیان ہوگا
جیو نیوز - ہمبرگ..... اسپین کے ڈیوڈ فرئیر اور ارجنٹینا کے لیونارڈوو مائر ہمبرگ اوپن ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔جرمنی میں جاری ٹینس ایونٹ میں اسپین کے ڈیوڈ فرئیر کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے وائلڈ کارڈ کی بدولت سیمی فائنل تک پہنچنے والے الیگزنڈرا زیوریو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔الیگزنڈرا زیوریو سیڈڈ کھلاڑویں کو شکست دیکر سیمی فائنل تک پہنچے تھے، ڈیوڈ فرئر کی کامیابی کا سکور چھ صفر اور چھ ایک رہا۔دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے لیونارڈو مائر نے فیورٹ کھلاڑی Kohlischreiberکو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر پہلی بار فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، لیونارڈو مائر نے سات پانچ اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی، فائنل ڈیوڈ فرئیر اور لیونارڈو مائرکے درمیان کھیلا جائے گا، جو 2012میں بھی ایک دوسرے کا سامنا کرچکے ہیں۔