تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:15

پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آخری مرحلے میں داخل

جیو نیوز - لاہور....دورہ سری لنکا کی تیاری کے لئے لگایا جانے والا پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آخری مرحلے میں داخل ہو گیاہے۔ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا گیا جس میں کھلاڑیوں نے تین روزفزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس پر زور دیا ۔اب قومی کرکٹرز مختلف اہداف مقرر کر کے میچ کھیل رہے ہیں ۔ میچ کے پہلے روز بیٹسمینوںکو وکٹوں کے درمیان دوڑ اور دس اوورز تک وکٹ بچانے کا ٹارگٹ دیا گیا۔ اس دوران بائولرز کو بھی مختلف اہداف دیئے گئے۔ ملکی اور غیر ملکی کوچز نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ کھلاڑی آج بھی میچ کھیلیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.