تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:5

دورہ سری لنکا،پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم

جیو نیوز - لاہور......دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے لئے لگایا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا، ٹیسٹ اسکواڈ2 اگست کو کراچی سے سری لنکا کے لئے روانہ ہوگا۔لاہور میں ہونے والے ٹیسٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کے ابتدائی چار روز کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس پر توجہ دی گئی۔ بھاری بھرکم کوچنگ اسٹاف نے بیٹنگ ،فیلڈنگ اور بولنگ پر خصوصی فوکس کیا۔ہیڈ کوچ وقار یونس،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ،فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن اور اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کھلاڑیوں کو ٹیکنیک بہتر کرنے کے لئے کئی اہم مشورے دیئے ،جبکہ ٹریننگ کے آخری تین دن ٹارگٹ میچز کرائے گئے ،جس کے ساتھ ہی پاکستان کا ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ مینجمنٹ کھلاڑیوں کے ساتھ آج میٹنگ کرے گی جبکہ کھلاڑی رات کو ہونے والے آئی ڈی پیز کے امدادی میچ میں حصہ لیں گے ، سری لنکا کے خلاف سیریز میں حصہ لینے کے لئے ٹیسٹ ا سکواڈ 2 اگست کو کراچی سے کولمبو روانہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.