27 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:55
کیمپ میں کھلاڑیوں کے رسپانس سے بہت خوش ہوں، وقار یونس
جیو نیوز - لاہور.....پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کے رسپانس سے بہت خوش ہوئے ہیں، فٹنس کو ہر کھلاڑی نے اپنی اولین ترجیح بنا رکھا ہے۔وقار یونس اپنی فیملی کے ساتھ عید منانے کے لئے آسٹریلیا چلے گئے ہیں۔ چار روز کے بعد وہ یکم اگست کو پاکستان پہنچ کر ٹیم کو جوائن کر یں گے اور دو اگست کو کراچی سے ٹیم کے ہمراہ سری لنکا کے لیئے روانہ ہونگے ۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ سات روزہ کیمپ میں جس طرح کھلاڑیوں مثبت رسپانس دیا اور فٹنس کو اولین ترجیح دی اس سے وہ بہت متاثر ہو ئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فاسٹ بائولنگ اٹیک کو کمزور قرار نہیں دینا چاہئے ،تجربہ کی کمی ہو سکتی ہے ٹیلنٹ کی نہیں ، اس سیریز میں نتائج یقیناً پاکستان کے حق میں ہوں گے۔