28 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:55
پولینڈ: عالمی ایئر ریس چیمپئن شپ آسٹریا کے ہواباز نے جیت لی
جیو نیوز - وارسا...... آسٹریا کے ہینس آرچ نے پولینڈ میں ہونے والی عالمی ایئر ریس چیمپئن شپ جیت لی۔ بحر بالٹک میں عالمی ایئر ریس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے ہوا بازوں نے شرکت کی اور ماہرانہ کرتب دکھائے۔ یہ عالمی مقابلہ آسٹریا کے ہوا باز Hannes Arch نے اپنے نام کیا جبکہ برطانیہ دوسرے اور آسٹریلیا کے ہوا باز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔