تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 جولائی 2014
وقت اشاعت: 18:55

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر قمر عباس سیمی فائنل جیت گئے

جیو نیوز - گلاسگو.........کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر قمر عباس نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے چاندی کا تمغہ یقینی بنالیا، جہاں ان کا مقابلہ بھآرتی ریسلر سے ہوگا۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ یقینی بنالیا۔ پاکستان کے قمر عباس نے پری کواٹر، کواٹر فائنل اور سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ قمر عباس نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے مک گراونڈے کو شکست دی۔ فائنل میں ان کا مقابلہ آج رات بھارتی ریسلر سیسہل کمار سے ہوگا، یوں قمر عباس سونے کے تمغے سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہیں۔ پاکستان کے ایک اور ریسلر اظہر حسین کی کامیابی کا سفر سیمی فائنل میں رک گیا، انہیں بھارت کے امیت اکمار نے شکست سے دوچار کیا۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کی وجہ سے اظہر حسین نے کانسی کا تمغہ یقینی بنالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.