31 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:16
میچ فکسنگ پر7 سال نہیںعمرقیدکی سزا ہونی چاہئے،جاوید میانداد
جیو نیوز - کراچی......سابق ٹیسٹ کرکٹرجاوید میانداد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے میچ فکسنگ کے خلاف اچھا قدم اٹھایا ہے،میچ فکسنگ پر سات سال نہیں عمرقید یا پھانسی کی سزا ہونی چاہئے۔ جیونیوز سے بات کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہناتھا کہ پاکستان میں تومیچ فکسنگ کے خلاف قانون سازی انتہائی ضروری ہے،ہمارے یہاں تو قتل کرنے والے شخص کو سزا نہیں دی جاتی۔انہوںنے کہاکہ میچ فکسنگ ناسور اور ملک وقوم کوبیچنے کے مترادف ہے،میچ فکسنگ کرنے والے شخص کو چھوڑنانہیں چاہئے، ہمارے ہاں میچ فکسرزکوبچہ کہہ کرچھوڑ دیتے ہیں ۔