31 جولائی 2014
وقت اشاعت: 22:36
پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کااعلان
جیو نیوز - پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے سری لنکا نے پندرہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ،،،،اینجلو میتھیوز کوکپتان برقرار رکھا گیا ہے۔پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے تجربہ کار بیٹسمین مہیلا جے وردھنے ، کمار سنگا کارااور اوپل تھارنگا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں،فاسٹ بولر نوان پرادیپ کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے،البتہ مڈل آرڈر بیٹسمین دنیش چندی مل اور اسپینر اجنتھا مینڈس کو اسکو اڈ میں شامل نہیں کیا گیا،اینجلو میتھیوز کپتان ہیں تو تھری مانے کو ان کانائب مقرر کیا گیا ہے،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ چھ اگست سے گال میں کھیلا جائے گا ۔