1 اگست 2014
وقت اشاعت: 16:6
کراچی اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارت اور فلسطین بھی شرکت کریگا
جیو نیوز - کراچی......رواں ماہ کراچی میں ہونے والی سکس ریڈ بال اور ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے 16غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے، بھارت اور فلسطین کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے جیو نیو زکو بتایا کہ 17اگست سے کراچی میں ہونے والی ایشین سکس ریڈ بال اور ٹیم چیمپئن شپ کیلئے بھارت، ایران ،ہانگ کانگ، فلسطین، تھائی لینڈ اور ملائیشیاء کے ٹاپ کیوئسٹ ایکشن میں نظر آئیں گے، دونوں ایونٹ میں پاکستان کے 15کیوئسٹ حصہ لیں گے جس میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف بھی شامل ہیں ،جیمپئن شپ کی انعامی رقم 12ہزار امریکی ڈالر ہے۔