تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:36

سری لنکا کی انڈر15ٹیم بھارت سے ڈی پورٹ ،راجیہ سبھا میں ہنگامہ

جیو نیوز - چنئی......بھارت نے سری لنکا کی انڈر 15 کرکٹ ٹیم کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چنئی سے ڈپورٹ کرکے وطن واپس بھیج دیا۔سری لنکا کی انڈر 15 کرکٹ ٹیم مقامی کلب کی دعوت پر تین ملکی سیریز کھیلنے کے لئے اتوار کو بھارت کے شہر چنئی پہنچی تھی، لیکن مقامی پولیس نے سیکورٹی وجوہات کو بنیاد بناکر مہمان ٹیم کو آج صبح ڈپورٹ کرکے واپس سری لنکا بھیج دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن ویب سائٹ پر بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مضمون شائع کرنے پربھارت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اسی وجہ سے مقامی پولیس نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.