تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:57

جسٹس (ر)ڈ ثائر علی نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھال لیا

جیو نیوز - لاہور....پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ ثائر علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کے نام سامنے آتے ہی الیکشن شیدول کااعلان کردیا جائےگا۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائم مقام چیئرمین جسٹس ریٹائر ثائر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے الیکشن نئے آئین کے مطابق کرائیں جائیں گے۔ پی سی بی کا نیا آئین10 جولائی 2014 کو منظورہوا تھا۔ قائم مقام چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کی دہری ذمہ داریاں بھی بخوبی نبھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت گورننگ بورڈ کے ممبران کی تعداد 10 ہے، بورڈ آف گورنرز کے نام سامنے آتے ہی الیکشن شیدول کااعلان کردیا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.