تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 اگست 2014
وقت اشاعت: 14:3

آرسنل نے مانچسٹر سٹی کوہراکرکمیونٹی شیلڈ ٹرافی جیت لی

جیو نیوز - لندن......انگلش کلب آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر کمیونٹی شیلڈ ٹرافی جیت لی۔ ڈچ فٹ بال لیگ میں بھی ہائی اسکورنگ میچز دیکھنے کو ملے۔لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں آرسنل اور مانچسٹر سٹی کے درمیان فائنل تھا ۔میچ کے 21ویں منٹ میں آرسنل کی جانب سے سینٹی کیزورلا نے پہلا گول کیا۔یایا سنوگو نے 42ویں منٹ میں اسکور دو صفر کردیا۔مانچسٹر سٹی نے دوسرے ہاف میں گول کی کوشش تو کی،لیکن اولیور گیروڈ کے گول نے آرسنل کی برتری تین گنا کردی، جو میچ کے آخر تک برقرار رہی ۔ادھر ڈچ لیگ میںآیاکس اور وٹیز آرنہیم کے درمیان مقابلہ تھا ۔پہلے ہاف میں ٹیموں نے گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں۔لیکن دوسرے ہاف میں ہوئی گولز کی بارش ۔دفاعی چمپئن نے یہ میچ ایک کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔ایک اور میچ میں پی ایس وی نے ولیم کو تین صفر سے شکست دے کر لیگ کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.