تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:41

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے کولمبو میں شروع ہوگا

جیو نیوز - کولمبو....پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے کولمبو میں شروع ہو گا،دومیچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک۔صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ کولمبو ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ناکام ہوئی اورسری لنکا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔سیریز برابر کرنے کیلئے پاکستان کو دوسرا میچ ہرصورت جیتنا ہوگا،ورنہ گرین شرٹس کو رینکنگ میں تیسری پوزیشن سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔کولمبو ٹیسٹ کے لئےپاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے،ٹاپ آرڈر کی ناکامی نے سلیکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ہے،دوسری اننگز میں پاکستان کا بالنگ اٹیک سری لنکن بیٹسمینوں کے سامنے بے بس نظر آیا۔کون ان ہوگا اور کون آئوٹ، فیصلہ کل ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.