16 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:48
وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی پہلی ٹیسٹ سنچری
جیو نیوز - کولمبو....پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنالی۔کولمبو ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سرفراز احمد نے سنچری بنائی اورٹیم کو مشکل حالات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری اسکور کی تھی۔سرفراز احمد نے 2010میں آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔