17 اگست 2014
وقت اشاعت: 13:4
کولمبو ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پر سری لنکا5وکٹوں پر234رنز
جیو نیوز - کولمبو.....کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 165رنز کی برتری حاصل کرکےمیچ پر گرفت مضبوط کرلی ہے،قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان زخمی ہونے کے باعث آج بھی میدان میں نہیں آئے ۔کولمبو میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کھانے کے وقفے تک سری لنکا نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 234 رنز بنا لئے۔مہیلا جے ورداپنے ٹیسٹ کیریئرکی آخری اننگز میں 54 جبکہ سنگاکارا 59 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ سری لنکن کپتان انجلیو میتھیوز وکٹ پر موجود ہیں، انہوںنے 25 رنز اسکور کئے ہیں۔ سری لنکا کی برتری 222 رنز تک پہنچ چکی ہے، پاکستان کے فاسٹ بالر جنید خان زخمی ہونے کی وجہ سے میچ میں شرکت نہیں کر رہے۔