20 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:7
جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 61 رنز سے ہرادیا
جیو نیوز - بلاوایو....جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 61 رنز سے ہرا کر سیریز میںدو۔ صفر کی برتری حاصل کرلی ۔بلاوایو میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 257 رنز بنائے فاف ڈوپلیسی 55 اور ڈیوڈ میولر 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔زمبابوے کی جانب ویٹوری ،اتسیا اور نائمبو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ 258 رنز کےتعاقب میں زمبابوے کی ٹیم صرف 195 رنز بناسکی ۔اس طرح جنوبی افریقا نے میچ 61 رنز سے جیت کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔