تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:38

سعید اجمل بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئےآسٹریلیا روانہ،کل نہیں کھیلیں گے

جیو نیوز - کولمبو.....آف اسپنر سعید اجمل بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کروانے آسٹریلیا روانہ ہوگئے، کل سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ایکشن ٹیسٹ کروانے کے باعث آف اسپنر سعید اجمل میچ نہیں کھیل پائیں گے،پاکستانی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی ۔ٹیم پاکستان ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے شکست کے بعد وارم اپ ون ڈے میں بھی شکست سے دوچار ہوئی۔لیکن اب ٹیم پاکستان کا امتحان ہے ۔ون ڈے کھلاڑیوں نے اسکواڈ جوائن کرلیا ہے،لیکن ٹیم کو آف اسپنر سعید اجمل کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی ،وہ اپنا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں۔فاسٹ بولر محمد عرفان بھی میچ کھیلنے کےلئے تیار ہیںاورآج پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہے ہیں،جبکہ حفیظ اور شاہد آفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے۔دوسری جانب سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے ،مقابلہ ٹف ہوگا،شائقین کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.