تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 اگست 2014
وقت اشاعت: 14:6

دوسرا ون ڈے:سری لنکا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

جیو نیوز - ہمبنٹوٹا.....دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔مہندا راجا پاکسےانٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ،ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے ، یونس خان کی جگہ شرجیل خان کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سری لنکا نے دنیش چندی مل کی جگہ اسپنر سیکوگا پرسنا کو آج کے میچ میں موقع دیا ہے۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.