31 اگست 2014
وقت اشاعت: 13:9
نگلش پریمئیر لیگ: چیلسی نے ایورٹن کو چھ گول سے شکست دیدی
جیو نیوز - لندن .....انگلش پریمئیر فٹبال لیگ میں چیلسی نے ایورٹن کو چھ گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ڈیاگو کوسٹا کو چیلسی کلب راس آگیا،ای پی ایل میں ڈیاگو کوسٹا کا بہترین کھیل جاری ہے،کوسٹا کے شاندار کھیل نے چیلسی کو ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دیا۔رواں سیزن میں اٹلیٹکومیڈرڈ کلب چھوڑکر چیلسی جوائن کرنے والےڈیاگو کوسٹا نے ایورٹن کے خلاف تین منٹ کے اندر دو گول اسکور کرکےاپنی ٹیم کو ٹاپ پوزیشن دلا دی۔چیلسی کلب اور ایورٹن کے درمیان شاندار کھیل دیکھنے کو ملا مگر چیلسی نے ابتدا میں ہی ایورٹن کو دبائو میں ڈال دیا۔چیلسی نے ایورٹن کو 6 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔