تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 13:20

یو ایس اوپن:جوکووچ ، اینڈی مرے اور آزرینکا کی پیش قدمی

جیو نیوز - نیویارک .....ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ ،برطانیہ کے اینڈی مرے اور بیلاروس کی وکٹوریہ آزرینکا کی یو ایس اوپن ٹینس میں پیش قدمی جاری ہے۔نیو یارک میں جاری سال کے چوتھے گرینڈ سلیم میں نمبرون سیڈ سربیاکے نواک جوکوچ نے جرمنی کےفلپ Kohlschreiber کو بآسانی چھ ایک ،سات پانچ اور چھ چار سے ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔برطانیہ کے اینڈی مرے نے بھی فرانس کے جو ویلفریڈ سونگا کو سات پانچ ،سات پانچ اور چھ چار سے شکست دیکر لاسٹ ایٹ میں جگہ بنالی۔ویمنز مقابلوں میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزرینکا ،امریکا کی سرینا ولیمز اور اٹلی کی فلاویہ پنیٹا بھی یوایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.