تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:40

تین ملکی سیریز:زمبابوے اور جنوبی افریقا آج اہم میچ میں مدمقابل

جیو نیوز - ہرارے.....جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا، میچ میں بڑے مارجن سے کامیابی میزبان ٹیم کو فائنل میں پہنچا سکتی ہے۔زمبابوے میں جاری سیریز کے فائنل میں آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی جگہ بناچکی ہے، گرینڈ فینالے میں اسکا مقابلہ کس سے ہوگا، اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔ میچ میں کامیابی جنوبی افریقا کو فائنل کا ٹکٹ تھما دے گی، میچ میں بڑے مارجن سے کامیابی کے بعد زمبابوے کے بھی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔تین میچز کے بعد جنوبی افریقا کے 9 اور زمبابوے کے صرف 4 پوائنٹس ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.