تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:55

یو ایس اوپن ٹینس ، سابق چیمپینز فائنل سے باہر

جیو نیوز - نیویارک .....پانچ بار کے سابق چیمپین راحر فیڈرر اور ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں جگہ نہ بناسکے۔دونوں کھلاڑیوں کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نیویارک میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں سیڈڈ کھلاڑی بجھے بجھے نظر آئے۔ پہلے سیمی فائنل میں کرویشیا کے مارین چلچ نے سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈررکو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر آوٹ کلاس کردیا۔ چلچ کی جیت کا اسکور چھ تین، چھ چار اور چھ چار رہا، پیر کو ہونے والے فائنل میں انکا مقابلہ جاپان کے کائی نشیکوری سے ہوگا جنہوں نے لاسٹ فور میچ میں ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست دے دو چار کیا۔ نشیکوری نے چھ چار، ایک چھ، سات چھ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.