8 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 13:5
آسٹریلیا کاپاکستان کیخلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان
جیو نیوز - سڈنی.........آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جبکہ ایرون فنچ کو جارج بیلی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا، جس کے لئے آسٹریلیا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔انجرڈ مائیکل کلارک ہی ون ڈے اور ٹیسٹ سیریزمیں کنگروز کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، کرس راجرز، الیکس ڈولن ،اسٹیون اسمتھ، شین واٹسن، فلپ ہیوز، بریڈہیڈن، گلین میگزویل، مچل مارش، مچل جانسن، پیٹر سڈل، مائیکل اسٹارک، ناتھن لیون اور اسٹیو او کیوشامل ہیں۔جارج بیلی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے۔