تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 18:0

چمپئنز لیگ ٹی20 کرکٹ ، لاہور لائنز اپنا پہلا میچ 13 ستمبر کو کھیلے گی

جیو نیوز - کراچی.......چمپئنز لیگ ٹی20 کرکٹ میں پاکستانی ٹیم لاہور لائنز اپنا پہلا میچ 13 ستمبر کو ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گی،چمپئنز لیگ ٹی20 میں شرکت کے لیئے لاہور لائنز کی ٹیم بھارت میں موجود ہے، پاکستانی چیمپئن ٹیم13 ستمبر کو ایونٹ کے کوالی فائنگ رائونڈ میں پہلا میچ ممبئی انڈینز ،دوسرا میچ 14 ستمبر کونادرن ڈسٹرکٹس اور 16ستمبر کو تیسرا میچ سدرن ایکسپریس کے خلاف کھیلے گی۔ لاہور لائنز کی قیادت محمد حفیظ کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کو احمد شہزاد ، ناصر جمشید ، عمر اکمل ، وہاب ریاض اور اعزاز چیمہ کی بھی خدمات حاصل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.