13 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:2
چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کل سے بھارت میں ہوگا
جیو نیوز - ممبئی......چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا چھٹا ایڈیشن کل سے بھارت میں شروع ہورہا ہے، پاکستانی ٹی ٹوئنٹی چیمپینز لاہور لائنز اور بھارتی ٹیم ممبئی انڈینز آمنے سامنے ہوں گی، چیمپینز لیگ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ نیوزی لینڈ کی نادرن ڈسٹرکٹس اور سری لنکا کی سدرن ایکسپریس کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی چیمپینز لاہور لائنز اور بھارتی ٹیم ممبئی انڈینز رائے پور کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد،ناصر جمشید، عمر اکمل اور وہاب ریاض بھی شامل ہوں گے۔ممبئی کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔کوالی فائنگ اسٹیج سے دو ٹاپ ٹیمیں اگلے مرحلے میں جگہ بنائیں گے جو 17 ستمبر سے شروع ہوگا۔