16 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:32
آسٹریلیا کیخلاف سیریز:ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈز کا اعلان آج ہوگا
جیو نیوز - لاہور......قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈز کا اعلان آج کیا جائے گا، اس سلسلےمیں کرکٹ ہیڈ کوارٹر لاہور میں گذشتہ روز چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیف سلیکٹر معین خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔اس سال ورلڈ ٹی20 چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کےسبب محمد حفیظ نے قیادت سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی پڑا ہے، اب آسٹریلیا سے سیریز قریب ہے جس میں پہلا میچ ٹی 20ہے۔قومی ٹیم کا کپتان کون ہوگا جس کے لیے صلاح ومشورے جاری ہیں۔ چیف سلیکٹر معین خان نے چیئرمین سے ملاقات کی جس میں کپتان اور اسکواڈز کے لیے ناموں پر طویل غور وخوص کیا گیا ، فیصلہ کیا ہوا ہے اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ آج کرے گا جبکہ قومی ٹی 20 ٹیم کراچی میں شروع ہونے والے ڈومیسٹک ٹی20 ٹورنامنٹ کے اختتام پر منتخب کی جائے گی۔