19 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 16:43
چیمپینز لیگ ٹی ٹوئنٹی: آج کیپ کوبراز اور کوالی فائر کا میچ ہوگا
جیو نیوز - رائے پور......چیمپینز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں آج کیپ کوبراز اور کوالی فائر نادرن ڈسٹرکٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔جنوبی افریقی ٹیم کوبراز کو ہاشم آملہ، ورنن فلینڈر اور رابن پیٹرسن کی خدمات حاصل ہونگی۔ ڈیل اسٹین اور جے پی ڈمینی کی انجری کی وجہ سے کوبراز کی تیاریوں کو دھچکا ضرور لگا لیکن کپتان جسٹن اونٹونگ ایونٹ میں اچھی کارکردگی کے لئے پرامید ہیں۔نادرن ڈسٹرکٹس کی ٹیم ایونٹ کے کوالی فائنگ راونڈ میں تین میچز جیتی، اس لئے اس کا مورال بلند ہوگا۔میچ آج رات ساڑھے سات بجے رائے پور میں شروع ہوگا۔