24 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 16:25
فٹنس کا معاملہ:میرٹ پر فیصلے سے خوشی ہوئی،شاہد آفریدی
جیو نیوز - لاہور........پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ ان کی فٹنس میں بہتری آئی ہے لیکن بورڈ کے پیمانے پر پورا نہیں اتر سکے۔ شاہد آفریدی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ فٹنس کے معاملے پر میرٹ پر فیصلہ کیا گیا۔کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی فٹنس میں 15فیصد بہتری آئی ہے البتہ کرکٹ بورڈ کے پیمانے پر پورا نہیں اتر سکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک روز پہلے ہی شاہد آفریدی سمیت 12کھلاڑیوں کو فٹنس پر پورا نہ اترنے کے باعث جرمانے کیے تھے جبکہ مصباح الحق سمیت پانچ کھلاڑیوں کے لیے اچھی فٹنس پر انعام کا اعلان کیا۔