26 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 9:26
پاکستان وومنز کرکٹ ٹیم فائنل میں آج بنگلا دیش سے مدمقابل ہو گی
جیو نیوز - انچیون ......ایشین گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہو گیا ۔ویمنز کرکٹ ٹیم نے چین کو شکست دیکر کر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی،گولڈ میڈل کے لیے آج بنگلا دیش سے مقابلہ ہو گا۔انچیون میں ایونٹ کےپہلے سیمی فائنل میں چین کی کھلاڑی پاکستانی بولنگ اٹیک کے سامنے بے بس رہیں۔پوری ٹیم 19 اوورز میں صرف 37 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ندا ڈار نے سات رنز دیکر چار وکٹ لیں۔جواب میں پاکستان ویمنز نے ہدف آٹھ اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔جویریہ خان 21 اوربسمہ معروف 13 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں، ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بنگلا دیش نے سری لنکا کو 25 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔