تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:57

لاہور لائنز کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے آج بڑی جیت درکار

جیو نیوز - بنگلور......چیمپینز لیگ میں گروپ اے کا آخری اور اہم میچ آج لاہور لائنز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان کھیلا جائےگا۔بنگلور میں ہونے والا یہ میچ پاکستانی چیمپئن کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے کم از کم پچاس رنز یاہدف پانچ اوورز قبل حاصل کرکے جیتنا ہوگا۔لاہور لائنز جس کا چینی سپر کنگز کے خلاف میچ بارش کی نظر ہوا،اس نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز سےبھرپور مقابلہ اور ڈولفنز کو زیر کیاتھا،اب اس کا ٹکرائو آسٹریلوی ٹیم پرتھ اسکارچرز سے ہوگا ۔لاہور لائنزآج کے میچ کی جیت کیلئے پرعزم ہے،لیکن سیمی فائنل تک رسائی کیلئے صرف جیت نہیں بلکہ اچھی جیت درکا ر ہے۔اگر پاکستانی چیمپینز نے 100 رنز بنائے تو حریف کو 46 رنز پر روکنا ہوگا، ہدف 150کا دے تو 103سے زیادہ رنز نہیں دینے اور اگر لاہور لائنز 200کا اسکور بناتی ہے تو میچ 47رنز قبل جیتنا ہوگا،اسی طرح100رنز کا ہدف 14اوورز،200کا ہدف 15اوورز میں حاصل کرنا ہوگا ، تب جاکر بات بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.