تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:28

ورلڈ کپ سے قبل ہر سیریز اہم ہے، شاہد آفریدی

جیو نیوز - شارجہ...... ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ہر سیریز اہم ہے ،ٹیم جتنا جیتے گی ، اتنا ہی لڑکوں کا مورال بلند ہوگا،فٹنس میں کمی نہیں آئی، فٹنس بہتر ہوئی ہے۔ شارجہ میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بڑی امیدیں ہیں ،لڑکے چیمپئنز لیگ میں اچھا پرفارم کرکے آرہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کے لئے ہر سیریز اہم ہوگی ،ٹیم جتنے میچز جیتے گی ،لڑکوں کا اعتماد اتنا ہی زیادہ بڑھے گا ۔ آ ل رائونڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کے معاملے پر جو اقدامات کئے ہیں اس سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا ،ان کی فٹنس میں کمی نہیں آئی بلکہ آٹھ فیصد بہتری ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.