3 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:58
وفاق نے پشاور میں 5نئے کرکٹ گرائونڈ بنانے کا اعلان کردیا
جیو نیوز - پشاور.......وفاقی حکومت نے پشاور میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پانچ نئے گراونڈز کی تعمیر کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان وزیر اعظم کے مشیر برائے کھیل چوہدری سلیم نے پشاور پینتھر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں پانچ مختلف مقامات پر کرکٹ گراونڈز کی تعمیر کا سروے کر لیا گیا ہے، جن پر جلد ہی کام کا آغاز ہو جائےگا۔ چوہدری سلیم کے مطابق پاکستان میں کھیلوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم اسپورٹس ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے ۔