4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 5:8
شارجہ:پریکٹس میچ کے دوران آل راؤنڈر محمد حفیظ زخمی
جیو نیوز - شارجہ........شارجہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچ کے دوران آل راونڈر محمد حفیظ زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فیلڈنگ کے دوران محمدحفیظ کے ہاتھ میں گیند لگنے سے چوٹ لگ گئی جس پر کئی ٹانکے بھی آئے ہیں۔ انجری کے باعث محمد حفیظ اتوارکو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ٹی 20 میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ ان کی ون ڈے سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ محمد حفیظ کی جگہ ذوالفقار بابر یا سمیع اسلم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔