8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:42
آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈ کیلئے پانچ ناموں کا اعلان
جیو نیوز - دبئی.........انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےپیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے پانچ ناموں کا اعلان کردیا،البتہ کوئی پاکستانی کھلاڑی اس ایوارڈ کے لئے نامزد نہیں ہوسکا۔آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈز کے ونر کا انتخاب شائقین کی ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔پانچویں آئی سی سی ایوارڈز کے امیدواروں میں آسٹریلوی بولر مچل جانسن، بھارت کے بھونشیورکمار، سری لنکا نے اینجلو میتھیوز، جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور انگلش ویمنز ٹیم کی کپتان شارلیٹ ایڈورز شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں میں سے آئی سی سی پیپلز چوائس ایوارڈ کا حقدار کون ہو گا اس کا اعلان 5نومبر کو کیا جائے گا۔اس سے قبل بھارت کے سچن ٹنڈولکر، مہندرا سنگھ دھونی جبکہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا دو مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔