11 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:13
کپتانی کا کبھی نہیں سوچا،جیت کے لیے پُرعزم ہوں،مصباح الحق
جیو نیوز - دبئی.......پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کپتانی کا کبھی نہیں سوچا۔ٹیم کوبہتر بنانے کے لیے کوشش جاری رکھوں گا۔جیت کے لیے پُرعزم ہوں۔دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے ہارنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خراب بیٹنگ کی وجہ سے شکست ہوئی۔انھوں نے واضح کیا کہ ورلڈ کپ سے پہلے پرفارمنس بہتر نہ کر سکے تو صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ آخری ون ڈے میچ میں فتح حاصل کرکے ٹیسٹ سیریز کا پُراعتماد آغاز کرنا چاہتے ہیں۔