12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:23
آسٹریلیا کے خلاف آج کے ون ڈے میں مصباح کو نہ کھلانے کا امکان
جیو نیوز - ابو ظبی ......پاکستان کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنشنل میںبقا کی جنگ کرے گی لیکن امکان ہے کہ گرین شرٹس کپتان مصباح کے بغیر میدان میں اترےجنہیں ٹیم مینجمنٹ آرام دینے کا سوچ رہی ہے ابو ظبی میںشاہین ایک بار پھر کینگروز کے رحم وکرم پر ہو ں گےجو پہلے ہی ان کے پر نوچ چکے ہیں۔پرواز سے محرم کر چکے ہیں۔شارجہ ہو یا دبئی ہر جگہ کینگروز نے شاہینوں کا برا حال کیا ۔ویسے بھی اب تک تو یہ سیریز گرین شرٹس کے لیے ڈراو خوب ہی بنی ہوئی ہے۔جس کے شروع ہونے سے پہلے چند کھلاڑی ان فٹ ہو گئے جو بچے وہ ٹیم میں فٹ نہیں ہو رہے۔نوبت تو یہاں تک آ پہنچی ہے کہ مینجمنٹ کپتان کو بھی آرام دینے کی سوچ رہی ہے۔ممکن ہے آج کے میچ میں شاہد آفریدی ٹیم کو لیڈ کریں۔اس کے علا وہ ایک دو تبدیلیاں اور بھی ہو سکتی ہیں۔جبکہ ٹیم آسٹریلیا کلین سوئپ کے لیے پر عزم ہے۔امکان ہے کہ دوسرے میچ کی فاتح ٹیم ہی آج بھی ایکشن میں ہو گی۔