تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:43

پاکستان اے اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کل شارجہ میں ہوگا

جیو نیوز - شارجہ........ پاکستان اے اور آسٹریلیا کے درمیان چار روزہ میچ کل سے شارجہ میں کھیلاجائے گا جس میں کئی نوجوان کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کی امید کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ آسٹریلیا نے پہلے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں شکست سے دوچار کیا،پھر ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کی۔ پاکستان ٹیم کا اگلا امتحان دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز ہے لیکن تاحال ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کون کون کرے گا اس کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ کل سے شروع ہو گا شارجہ میں پاکستان اے اور آسٹریلیا کے درمیان چار روزہ کرکٹ میچ جس کےلیے شان مسعود، احمد شہزاد، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل اور عدنان سمیت 14کھلاڑیوں کا اعلان پہلے ہی ہو چکا ہے۔ اب کون کون میدان میں اترے گا اس کا فیصلہ کل ہی ہو گا۔ مہمان ٹیم کی پریکٹس کے علاوہ یہ میچ پاکستان کےٹیسٹ اسکواڈ کے چناؤ کے لیے ٹرائل کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.