16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:34
چار روزہ میچ کا دوسرا دن، آسٹریلیا کے 8 وکٹ پر 273 رنز
جیو نیوز - شارجہ...... آسٹریلیا نے پاکستان اے کے خلاف پریکٹس میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر آٹھ وکٹ پر 273 رنز بنالئے،ایلکس ڈولن 104 رنز بناکر نمایاں رہے۔ چار روزہ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 305 رنز آٹھ کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈکلیر کردی ،آسٹریلیا کا آغاز،پہلی ہی گیند پر محمد طلحہ نے کرس روجرز کو آئوٹ کردیا، فل ہیوز 14 اور کپتان مائیکل کلارک 10 رنز بناسکے ، ایلکس ڈولن 104 اور اسٹیون اسمتھ 58 رنز بناکر ریٹائرڈ آئوٹ ہوئے،مچل مارش کوئی رن نہ بناسکے ،دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے آٹھ وکٹ پر 273 رنز بنالئے تھے ،بریڈ ہیڈن 38 اور پیٹر سڈل چار رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ،پاکستان اے کو اب بھی 32 رنز کی برتری حاصل ہے۔