17 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:15
حدہوچکی،آفریدی گھرجائیں،بچوں کودیکھیں،اعجاز بٹ
جیو نیوز - لاہور......پاکستان کرکٹ میں تنازعات تو بہت سے کھڑے ہوئے،لیکن اعجاز بٹ اور شاہد آفریدی کا جھگڑا شاید اب بھی ختم نہیں ہوا۔دونوں نے ایک دوسرے کو وہ زخم دیئے کے ان سے آج بھی خون رس رہا ہے ۔برسوں پہلے لگی آگ سے دھواں آج بھی اٹھ رہا ہے۔سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہحدہوچکی،آفریدی گھرجائیں،بچوں کودیکھیں،ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔اعجازبٹ کہتے ہیں بوم بوم نےجوبیان دیاکوئی اورہوتاانہیں سمندرمیں دھکادےدیتا۔اعجاز بٹ نے تو بوم بوم کو آرام کا مشورہ دیا،لیکن آفریدی انہیں پہلے ہی اللہ اللہ کرنے کی صلاح دے چکے ہیں۔سابق چیئرمین کا خون آج بھی شاہد آفریدی کے نام پر جوش مارتا نظر آتا ہے،لیکن بٹ صاحب بھول گئے کہ بوم بوم کا انداز بھی جارحانہ ہے اور مزاج بھی جارحانہ۔اپنے دور میں تو بٹ صاحب نے آفریدی کو کپتانی سے ہٹایا اور آج ٹیم سے ہی چھٹی کا مشورہ دے رہےہیں۔کپتانی سے برطرف کرنے والے اعجاز بٹ کو شاہد آفریدی کیسے بھول سکتے ہیں وہ بھی سابق چیئرمین پی سی بی کے دور کو ناکام قرار چکے ہیں۔دونوں میں محبت بھی زوروں پر ہے،کسی کو کسی کے آرام کی فکر ہے تو کسی کو آخرت کی۔