18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 4:22
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج ہوگا
جیو نیوز - شارجہ.......آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جا ئے گا، 19 رکنی ممکنہ اسکواڈ سے شان مسعود سمیت 4 کھلاڑیوں کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس پر امید ہیں کہ ٹیم ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں انجریز کے باعث ٹیم کمبی نیشن نہ بن سکا،ٹیم ٹیسٹ سیریز میں بہتر نتائج دے گی،وہ شارجہ میں جیونیوز کے نمائندے سبط عارف سے گفتگو کر رہے تھے۔