تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:2

پاکستان اے نے آسٹریلیا کو 153 رنز سے ہرادیا

جیو نیوز - شارجہ........بابر اعظم اور حارث سہیل کی سینچریز نے لاج رکھ لی۔ پاکستان اے نے آسٹریلیا کو ٹورمیچ میں 153رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے چار روزہ میچ میں پاکستان اے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان اے نے چوتھے دن آسٹریلیا کوجیت کیلئے 339رنز کا ہدف دیا۔ بابر اعظم نے 114اور حاریث سہیل نے 103رنز کی انگز کھیلی۔ آسٹریلین ٹیم 339رنز کے جواب میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان اے کی جانب سے محمد طلحہ اور رضا حسن نے 3،تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 22 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.