تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:12

اینڈی مرے اور ڈیوڈ فریئر ویاناا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

جیو نیوز - ویانا......اینڈی مرے اور ڈیوڈ فریئر وینا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ٹائٹل کے لیے مقابلہ آسٹریا کے ویانا شہر میں آج ہو گا ۔اینڈی مرے نے حریف VIKTOR TROICKI کو آوٹ کلاس کیا ۔مرے نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا،دوسرےسیٹ میں بھی برٹش اسٹار نے چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔دوسرےسیمی فائنل میں ڈیوڈ فریئر کوPHILIPP KOHLSCHREIBER کے خلاف کامیابی کے لیے خاصی محنت کرنا پڑی۔پہلا سیٹ فرئیر نے چھ تین سے جیتالیکن دوسرا سیٹ چھ دو سے PHILIPP KOHLSCHREIBERکے نام رہا فیصلہ کن سیٹ میں بھی مقابلہ سات چھ کے اسکور تک گیا جس میں فتح ڈیوڈ فرئیر کو ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.