تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:43

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ،پاکستان کو ملائیشیا نے بھی ہرادیا

جیو نیوز - جوہر بارو.......ملائیشیا میں کھیلے جانیوالے سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی آخری پوزیشن رہی، پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو ملائیشیا نے تین ، ایک سے ہرایا ۔ جوہر بارو میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔ پانچویں پوزیشن کے میچ میں میزبان ملائیشیا کو ہاف ٹائم پر تین ۔ صفر کی برتری حاصل تھی ۔ پاکستان کی جانب سے محمد نوید نے واحد گول کیا ۔ اس سے قبل پاکستان کو ایونٹ کے لیگ میچز میں برطانیہ، نیوزی لینڈ اور بھارت نے شکست دی ، ملائیشیا اور آسٹریلیا سے میچز برابر رہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.